پولیس کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش میں پولیس کی گاڑی پر بم دھماکا ہوا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ بائیس کے قریب زخمی ہوئے ہیں جن میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔
باجوڑ: پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ، 5 پولیس اہلکار شہید، 22 زخمی
براہِ راست دیکھیں:https://t.co/w7GLQEhGrd#BOLNews #Bajaur pic.twitter.com/N9YQ1Ga0yn— BOL Network (@BOLNETWORK) January 8, 2024
لاشوں اور زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
شہید اہلکاروں میں حبیب الرحیم، مناسب خان، محمد رؤوف، خان محمد، علی رحمان شامل ہیں۔
بعدزاں باجوڑپولیس شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی خار میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں ڈی پی او باجوڑ کاشف ذوالفقار، اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ، قبائلی عمائدین، سیاسی رہنماؤں، شہداء کے لواحقین اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
جنازے کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، پولیس اہلکار جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔



















