بلاول بھٹو زرداری کی سپریم کورٹ کے گیٹ پر پیپلزپارٹی کے سابق رہنما لطیف کھوسہ سے اچانک ملاقات ہوئی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ پہنچے۔ اس دوران ان کی اپنے پرانے ساتھی اور حال ہی میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے لطیف کھوسہ سے ملاقات ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے لطیف کھوسہ کو دیکھتے ہی آواز لگائی ’دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا‘ اور پھر گرمچوشی سے پی ٹی آئی کے وکیل سے بغل گیر ہوگئے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی رہنما نے مختصراً ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا۔
بلاول بھٹو زرداری اور لطیف کھوسہ کی سپریم کورٹ گیٹ میں اچانک ملاقات۔۔ بلاول بھٹو نے لطیف کھوسہ کو دیکھ کر نعرہ لگا دیا
دیکھو دیکھو مجھے کون نظر آیا، بلاول بھٹو زرداری کی لطیف کھوسہ سے گفتگو !! pic.twitter.com/xJs3jetHdQ— Maryam Malik (@MaryamMalikPK) January 8, 2024
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس لڑنے پر پیپلزپارٹی نے لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس پر انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا تاہم بعد میں انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔



















