Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی آئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار

بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز نے کیس کی سماعت کی ، بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں طلب کیا گیا تاہم جیل حکام نے انہیں پیش کرنے سے معذرت کر لی جس کے بعد ان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی یقینی بنائی گئی۔

دوران سماعت ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار نے بانی پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج نو مئی کے مقدمات کی تفتیش اڈیالہ جیل میں ہی کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کیس میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا لگ گیا

 

 

متعلقہ خبریں