ہانیہ عامر کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’جانان‘ سے کیا اور پھر چھا گئیں۔
انہیں ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے باعث پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب شہرت اورپذیرائی ملی اور اب بھارتی انڈسٹری کے کئی بڑے اسٹارز ان کے مداح ہیں ، جس کا اظہار وہ اکثر سوشل میڈیا پر کرتے نظر آتے ہیں۔
ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
ہانیہ عامر کی ٹی وی کے نامور ہدایتکار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف کے بیٹوں نائل اور عاشر وجاہت کے ساتھ بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
ہانیہ عامر کی جانب سے یہ ویڈیو انسٹا گرام کی اسٹوری میں شیئر کی گئی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ یہ تینوں بھارتی فلم کے گانے ‘بجلی’ ، ‘گُھنگرو ‘ اور ‘کرنٹ لگا رے’ پر رقص کر رہے ہیں۔
ان کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر اور ایک مختصر کلپ پوسٹ کی ، جس میں انہیں کسی پراسرار شخص کے ساتھ بے تکلفی کے انداز میں دیکھا جا سکتاہے لیکن اس کا چہرہ واضح نہیں۔
اس پوسٹ کے وائرل ہوتے ہیں صارفین نے مختلف قیاس آرائیاں شروع کردی کہ ہانیہ عامر اس ’ مسٹری بوائے ‘ کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔
اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ نے خود ہی انسٹاگرام پر ا س ’مسٹری بوائے‘ کا چہرہ سب کو دکھا کر حقیقت بتادی۔
ہانیہ عامر کے ساتھ بے تکلف یہ پر اسرار شکص کوئی اور نہیں بلکہ گلوکار حیدر مستحسن ہیں اور یہ دونوں مری میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گلوکارحیدر مستحسن معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی ہیں۔
