نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں تقسیم کار کمپنیوں کی مینجمنٹ میں بہتری سے متعلق پاور ڈویژن کی سمری زیر غور آئے گی جبکہ کابینہ اجلاس میں اسمارٹ فونز تک رسائی میں اضافے سے متعلق ڈرافٹ پالیسی زیر غور آئے گی۔
کابینہ اجلاس میں بے نامی لین دین ممانعت ایکٹ کے تحت اتھارٹی کے ارکان کے تقرر کے علاوہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کی اراضی وفاقی عدالتوں اور ٹریبیونلز کے لیے وقف کرنے کی سمری زیر غور آئے گی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ بورڈ کے تقرر کی سمری کے علاوہ سی ای او سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے تقرر سے متعلق کابینہ کے گزشتہ فیصلے پر نظر ثانی ایجنڈے میں شامل ہے۔
کابینہ سرکاری اداروں پر کابینہ کمیٹی، سی سی ایل سی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔



















