Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رکشہ ڈرائیور نے چالان کرنے پر رکشہ کو اگ لگا دی

پشاور میں ٹریفک اہلکار کی جانب سے چالان کرنے پر ڈائیور نے اپنے ہی رکشہ کو آگ لگادی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک ڈرائیور کو ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر اپنے رکشے کو آگ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ جب کہ اس دوران ٹریفک اہلکار رکشہ پر اگ لگنےکی ویڈیو بناتے رہے۔

سٹی ٹریفک پولیس نے رکشہ جلانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر وضاحتی جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور احسان اللہ کو دلزاک روڈ پر ٹریفک اہلکار نے چالان کیا، اور ڈرائیور کے پاس موقع پر ڈرائیونگ لائسنس اور رکشہ رجسٹریشن موجود نہیں تھی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ کاغذات نہ ہونے پر ٹریفک اہلکار نے چالان کیا تو رکشہ ڈرائیور نے احتجاجاً اپنے رکشے کو آگ لگا دی جب کہ رکشہ ڈرائیور نے خود کو بھی جلانے کی کوشش کی تاہم ٹریفک اہلکاروں اور عوام نے رکشے پر لگی آگ بجھا کر ڈرائیور کو خود سوزی سے روک دیا۔

پشاور پولیس نے مزید کہا کہ ریکارڈ چیک کرنے پر ڈرائیور کا ریکارڈ کریمینل نکلا، رکشہ ڈرائیور کے رشتہ داروں نے ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، لہذا انسانی ہمدردی کے تحت رکشہ ڈرائیور کے خلاف کارروائی نہیں کی۔

دوسری جانب رکشہ ڈرائیور احسان اللہ کا کہنا تھا کہ ہم آٹا اور گھی خریدنے کے لئے پریشان ہے، ایسے میں ٹریفک اہلکار ہمیں چالان کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں