Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید

کوہاٹ انڈس ہائی وے پر لاچی ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں ٹول پلازہ اور چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، رات گئے دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکار اور ایک عام شہری سمیت چار افراد  شہید ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں لائس ہیڈ کانسٹیبل امجد، لائس ہیڈ کانسٹیبل جنید، کانسٹیبل وقار اور لکی مروت کا رہائشی نور محمد شامل ہیں۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں