Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کترینہ کیف نے فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی آنے والی فلم ’میری کرسمس‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے۔

کترینہ کیف نے انسٹا گرام پر فلم ’میری کرسمس‘ کے ساتھی اداکار وجے سیتھوپتی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ فلم 12 جنوری سے سنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

اس سے قبل فلم کی مرکزی کاسٹ کترینہ کیف، وجے سیتھوپتی، رادھیکا آپٹے اور سنجے کپور کے نئے اے آئی پوسٹرز بھی جاری کیے گئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’میری کرسمس‘ کو گزشتہ سال 8 دسمبر کو ریلیز ہونا تھا لیکن اب فلم کو تامل اور ہندی زبانوں میں  12 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

 شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کترینہ کیف کے مدمقابل ساؤتھ سپر اسٹار وجے سیتھوپتی جلوہ گر ہوں گے، جنھیں اس سے قبل شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ’جوان ‘ میں ولن کے روپ میں بے حد سراہا گیا۔

میری کرسمس ٹریلر:

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tips Films (@tipsfilmsofficial)

بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی  کترینہ کیف کی فلم میری کرسمس کے ٹریلر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گرمجوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 

متعلقہ خبریں