Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس61 سےشرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل واپس

پی ایس 61 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار شرجیل میمن کے کاغذات نامزدگی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران اپیل کنندہ نے اپیل واپس لے لی۔

سندھ ہائیکورٹ کےالیکشن ٹربیونل نے شرجیل میمن کے خلاف دائر اپیل واپس لینے پر نمٹا دی۔

درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ ہم درخواست واپس لینے چاہتے ہیں، جس پرالیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ اعتراض کنندہ پی ایس 65 کا ووٹر ہے پی ایس 61 کا نہیں ہے، اعتراض کنندہ نے آر او کے سامنے بھی اعتراض نہیں کیا تھا۔

شرجیل میمن کے خلاف انورعلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

اپیل کنندہ کا مؤقف تھا کہ شرجیل میمن نے کاغذات نامزدگی میں گاڑیوں، سونے کی اصل قیمت اور اسلحے کی صیح تعداد ظاہر نہیں کی ہے، شرجیل میمن نے کاغذات نامزدگی کے ساتھ جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا، شرجیل میمن کو الیکشن لڑنے سے روکا جائےَ۔

متعلقہ خبریں