Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ بالی وڈ اسٹارز علی ظفر کے کس گانے پر جھومیں گے؟

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کا مقبول ترین گانا “جھوم” بھارتی فلم کا حصہ بن گیا ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق علی ظفر کے گانے “جھوم” کو  بالی ووڈ کی آنے والی فلم “کرک” کے لئے دوبارہ بنایا جا رہا ہے ، جس میں ارجن رامپال، نورا فاتحی، ودیوت جموال  اور ایمی جیکسن پرفارم کرتے نظر آئیں گے۔

  بالی وڈ فلم “کریک” کے لیے علی ظفر کا یہ گانا جھوم نامور بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال اور گلوکار وشال مشرا کی آواز میں ریکارڈ کیا جائے گا۔

 بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے علی ظفر کی بڑی مداح رہی ہیں اور ان کا  گانا ” جھوم” ان کے دل کے قریب رہا ہے۔

علی ظفر کا کہنا ہےکہ وہ  شریا گھوشال کے خوبصورت الفاظ کے مشکورہیں ، وہ دورہ حاضر کی سب سے زبردست گلوکارہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریا گھوشال کی آواز میں اپنے گیت ” جھوم” کا بے صبری سے انتظار ہے اورمکمل یقین ہے کہ دونوں گلوکار ” جھوم” گانے سے انصاف کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version