یشما گل پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک مشہور اداکارہ ہیں، وہ اپنی شاندار اداکاری کے لئے جانی جاتی ہیں اور متعدد ہٹ پاکستانی ڈراموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔
یشما گل کو ان کے کام اور ان کے انداز کے لیے سراہا جاتا ہے لیکن حال ہی میں اداکارہ کو اپنے بولڈ لباس کے انتخاب کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر یشما گل کی ایک اور وائرل ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کے بولڈ لباس میں نظر آرہی ہیں۔
مداحوں کو ان کا لباس اور سرد موسم میں اس کا لباس پہننے کا انداز پسند نہیں آیا۔ وہ اداکارہ کے اس بولڈ اوتار سے خوش نہیں ہیں۔ اور صارفین کی جانب سے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اس سے قبل بھی اداکارہ کو ان کے بولڈ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں انہیں نیلے رنگ کے آؤٹ فٹ پہنا ہوا تھا۔
View this post on Instagram















