پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مشہور بھارتی اداکارہ پروین بابی کا انداز اپناتے ہوئے ان کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
مشہور اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک شاندار ساڑھی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں اداکارہ کو ایک خوبصورت گلابی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جس پت ستاروں کا کام کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے ہیئر اسٹائل بھی پروین بابی کی طرح بنایا ہوا ہے۔
اس فوٹو شوٹ کے متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ “شوٹ سے قبل اُن کے پاؤں میں تین مختلف جگہوں پر سخت چوٹیں لگ گئی تھیں جس کی وجہ سے یہ شوٹ کرنا کافی تکلیف دہ تھا”۔

انہوں نے کہا کہ “اُنہوں نے شدید تکلیف کے باوجود بھی فوٹو شوٹ کیا کیونکہ اُن کی ٹیم نے اُن کے ساتھ کافی تعاون کیا اور اُن کا بہت خیال بھی رکھا”۔
ماہرہ خان پاکستان کے ایک مشہور اداکار ہیں، جنہیں بن روئے، ہو من جہاں، سپر اسٹار اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ‘رئیس’ میں بھی کام کیا ہے۔















