Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ماہرہ خان نے اپنایا بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ’پروین بابی‘ کا انداز

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مشہور بھارتی اداکارہ پروین بابی کا انداز اپناتے ہوئے ان کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مشہور اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ  پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک شاندار ساڑھی میں ڈانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

اس ویڈیو میں اداکارہ کو ایک خوبصورت گلابی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جس پت ستاروں کا کام کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے ہیئر اسٹائل بھی پروین بابی کی طرح بنایا ہوا ہے۔

اس فوٹو شوٹ کے متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ “شوٹ سے قبل اُن کے پاؤں میں تین مختلف جگہوں پر سخت چوٹیں لگ گئی تھیں جس کی وجہ سے یہ شوٹ کرنا کافی تکلیف دہ تھا”۔

انہوں نے کہا کہ “اُنہوں نے شدید تکلیف کے باوجود بھی فوٹو شوٹ کیا کیونکہ اُن کی ٹیم نے اُن کے ساتھ  کافی تعاون کیا اور اُن کا بہت خیال بھی رکھا”۔

ماہرہ خان پاکستان کے ایک مشہور اداکار ہیں، جنہیں بن روئے، ہو من جہاں، سپر اسٹار اور دی لیجنڈ آف مولا جٹ جیسی فلموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ فلم ‘رئیس’ میں بھی کام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version