سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونلزنے کارروائی ختم کرتے ہوئے سات روزمیں دائر تمام اپیلوں کا فیصلہ سنادیا۔
سندھ ہائیکورٹ الیکشن ٹریبونلزمیں 263 اپیلیں دائرہوئی تھیں، الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 121 اپیلیں منظورکرلیں۔
الیکشن ٹریبونل نے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 98 اپیلیں مسترد کردیں جبکہ الیکشن ٹریبونل نے امیدواروں کی جانب سے دائر36 اپیلیں نمٹادیں۔
الیکشن ٹریبونل نے دو امیدواروں کی اپیلیں واپس ریٹرننگ افسران کو بھیجوادیں۔



















