Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی درست قرار، اپیل خارج

نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے این اے 132 سے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے گئے جبکہ کاغذات منظور کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کر دی گئیں۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلہ سنایا۔

خیال رہے کہ اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ نے نواز شریف کاغذات منظوری کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ خبریں