شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے باعث پی کے 104 سے امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میانشاہ گاٶں تپی میں حکومتی حمایت یافتہ ملک کلیم اللہ کو اپنے دو ساتیھوں سمیت نا معلوم افراد نے قتل کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملک کلیم اللہ پی کے 104 کے لیے کاغذات جمع کروانے گئے تھے جہاں انہیں اور ساتھیوں کو واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔
جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



















