امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن میں آزمودہ پارٹیوں کی کامیابی عوام کی ناکامی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکمران پارٹیوں نے سیاست کو شطرنج کا کھیل بنایا ہے، الیکشن میں آزمودہ پارٹیوں کی کامیابی عوام کی ناکامی ہو گی، سابقہ حکمرانوں نے قانون کے بجائے اپنی بادشاہتیں قائم کیں۔
سراج الحق نے کہا کہ سابقہ حکمران بادشاہتوں کے دوبارہ قیام کے لیے پھر ووٹ مانگ رہے ہیں، سوشل میڈیا نے حکمرانوں کے چہروں سے نقاب اتار دیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم 8 فروری کو اسٹیٹس کو کے خاتمے کے لیے ووٹ کرے گی، یاد رہے کہ ترازو امن، انصاف اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔



















