Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے امیدواران کو ٹکٹ جاری کر دیے

پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے لیے امیدواران کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے لیے 38 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے؛ این اے_1 چترال سے انجینئر فضل ربی، این اے_2 سوات سے ڈاکٹر حیدر علی خان، این اے_3 سوات سے میاں گل شہریار امرزیب، این اے -7 لوئر دیر سے عالم زیب خان، این اے-5 اپر دیر سے نجم الدین خان جبکہ این اے- 6 لوئر دیر1 سے محمد حنیف پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

این اے- 8 باجوڑ سے اخونزادہ چٹان، این اے -9 مالاکنڈ سے سید احمد علی شاہ، این اے- 10 بونیر سے شیر زمان خان، این اے- 12 اپر اور لوئر کوہستان سے محبوب اللہ جان، این اے-13 بٹگرام سے سردار مالک جان، این اے-14 مانسہرہ سے محمد شجاع خان، این اے-15 مانسہرہ ٹورگھڑ سے زرگل خان کو ٹکٹ دیا گیا۔

این اے-16 ایبٹ آباد 1 سے نور العین، این اے 17 ایبٹ آباد 2 سے سید سلیم شاہ، این اے-18 ہری پور سے سید زوار حسین نقوی، این اے-19 سوابی سے محمد بلال خان، این اے-20 سوابی سے عثمان خان ترکئی، این اے-21 مردان سے اسد اللہ خان، این اے-22 مردان سے عابد علی شاہ، این اے-24 چارسدہ سے شازیہ تحمس، این اے-25 چارسدہ سے پیر آفتاب عالم اور این اے-26 مہمند سے عبدالوحید خان کو ٹکٹ جاری ہوا۔

این اے-27 خیبر سے شاہ رحمان شنواری، این اے-28 پشاور سے کرامت اللہ خان، این اے-29  پشاور 2 سے ملک امجد خان، این اے-31 سے پشاور 4 ارباب، این اے 33 نوشہرہ سے سلیم کھوکھر، این اے 34 سے محمد ادریس خٹک، این اے-36 ہنگو اورکزئی سے سید نور اکبر حاجی، این اے-37 کرم سے ساجد حسین طوری، این اے-38 کرک سے مہر سلطان جبکہ این اے-39 بنوں سے فرزانہ شیرین کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

این اے-40 شمالی وزیر ستان سے ملک اصغر خان داوڑ، این اے-42 لوئر، اپر جنوبی وزیرستان سے امان اللہ، این اے-43 ڈی آئی خان انور سیف اللہ خان، این اے-44 ڈیرہ اسماعیل خان سے فیصل کریم کنڈی جبکہ این اے 45 ڈیرہ اسماعیل خان سے فتح اللّٰہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔

متعلقہ خبریں