پاکستان مسلم لیگ ن نے گجرانوالہ ڈویژن سے قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 29 نشستوں کے لیے امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
مجموعی طور پر گجرانوالہ ڈویژن کے 15 قومی حلقے کے امیدوار کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے چوہدری عابد رضا اور این 63 سے غضنفر علی گل مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر قرار پائے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 سے نثار احمد چیمہ اور این اے 67 سے محترمہ سائرہ افضل تارڑ کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 سے مشاہد رضآ اور این اے 69 سے ناصر اقبال بوسن مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 70 سے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ محمد آصف اور این اے 72 سے علی زاہد ن لیگ کے پارٹی ٹکٹ ہولڈر منتخب ہو گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سے نوشین افتخار، این اے 74 رانا شمیم احمد خان، این اے 75 سے چوہدری انوار الحق اور این اے 76 سے احسن اقبال کو قومی انتخابات میں ن لیگ کا پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 سے چوہدری محمد بشیر ورک بھی ن لیگ کی پارٹی ٹکٹ ہولڈر کی فہرست میں شامل ہیں۔
مسلم لیگ ن نے گجرانوالہ ڈویژن کی 29 صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کا اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 40 سے حمیدہ میاں،41 سے طارق یعقوب، پی پی 42 سے خالد محمود رانجھا، پی پی 43 سے چوہدری اختر عباس بونسل، پی پی 44 سے آصف اقبال اور پی پی 45 سے طارق سبحانی ن لیگ کے پارٹی ٹکٹ ہولڈر ہیں۔
پی پی 47 سے منشااللہ بٹ ، پی پی 48 سے رانا لیاقت علی، پی پی 49 سے رانا محمد افضل، پی پی 50 سے چوہدری نوید اشرف، پی پی 51 سے ذیشان رفیق اور پی پی 52 چوہدری ارشد جاوید ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔
مسلم لیگ ن نے پی پی 53 سے رانا عبدالستار، پی پی 54 سے احسن اقبال، پی پی 56 سے ممنان خان، پی پی 57 سے خواجہ محمد وسیم، پی پی 58 سے بلال اکبر خان اور پی پی 59 سے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ دیا ہے۔
پی پی 27 سے محمد حنیف ملک، پی پی 28 سے شبیر احمد، پی پی 29 سے نواز زادہ حیدر مہدی، پی پی 30 سے میجر ریٹائرڈ معین نواز وڑائچ، پی پی 33 سے محمد علی اور پی پی 34 سے میاں طارق محمود مسلم لیگ ن کے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے۔
پی پی 35 سے وقار احمد چیمہ، پی پی 36 سے عدنان افضل چٹھہ، پی پی 37 سے میاں شاہد حسین خان، پی پی 38 سے شیخ گلزار احمد اور پی پی 39 سے محمد عون جہانگیر کو ن لیگ کا پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔



















