Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہریتک اور دیپیکا کی ایکشن فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر کب ریلیز ہوگا؟

بالی وڈ کے سپراسٹار ہریتک روشن اور دیپیکا ہڈوکون کی نئی فلم ’فائٹر‘ کے ٹریلر کی ریلیز کا اعلان کردیا گیا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن سے بھرپور فلم ’فائٹر‘ کا دھماکے دار ٹریلر 15 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل اس فلم کے پہلے گانے ’شیر کھل گئے‘  اور ’ عشق جیسا کچھ‘ کے بعد مداحوں کی بے تابی کو دیکھتے ہوئے ایک اور نیا گانا ’ہیر آسمانی‘ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

  اس گانے میں فائٹر پائلٹوں دیپیکا پڈوکون، انیل کپور اور ہریتک روشن کو خوشگوار انداز کے ساتھ ساتھ ایکشن  میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ہیر آسمانی:

اس سے قبل ہریتک روشن نے بھی فلم  فائٹر کے اپنے کردار کی پہلی جھلک شیئر کرکے خوب داد سمیٹی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ہریتک روشن  اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

’عشق جیسا کچھ‘ گانا

’شیر کھل گئے‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Siddharth Anand (@s1danand)

 

فائٹر موشن پوسٹر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس  میں ائیر فورس بیس کے  شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی  ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

 

متعلقہ خبریں