Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا پولیس نے ای پولیس پوسٹ اور سیف الیکشن ایپ متعارف کرادی

ڈی آئی جی آئی ٹی کا کہنا ہے کہ ای پولیس پوسٹ ایپ میں خیبرپختونخوا سمیت ملک بھرسے ملزمان کا ڈیٹا شامل ہوگا۔

ڈی آئی جی آئی ٹی عرفان طارق کا کہنا ہے کہ ایپ کے ذریعے چوری کی گاڑیوں کی فوری چیکنگ اور جرائم پیشہ افراد کا کریمنل ریکارڈ موقع پر چیک کیا جا سکے گا، ای پولیس پوسٹ ایپ سے مجرمان کی فوری شناخت اور چوری شدہ گاڑیوں کی شناخت کے بارے میں آسانی ہوگی۔

ڈی ائی جی آئی ٹی کے مطابق ای سیف الیکشن ایپ کا مقصد الیکشن کے تمام تر انتظامات پر مبنی سیکیورٹی پلان کو محفوظ بنانا ہے، ای پولیس پوسٹ کا بنیادی مقصد عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کو دورکرنا ہے۔

عرفان طارق نے بتایا کہ ای پولیس پوسٹ ایپ کی رسائی چیک پوسٹوں پر قائم مامور اہلکاروں کو بھی ہوگی، ایپ میں اب تک تین سال کے ملزمان کا ساڑھے7لاکھ سے زائد ڈیٹا کا اندراج کر دیا ہے، اس ایپ کے زرئعے ملزموں کی گرفتاری میں آسانی ہوگی،ایپ میں ہر قسم کے ملزمان کا ڈیٹا درج کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں