مقامی گیس ذخائر کے شعبے سے اچھی خبرسامنے آگئی۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ماڑی پٹرولیم نے شمالی وزیرستان میں گیس دریافت کرلی، شیوا 2 کنویں سے 0.607 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس حاصل ہوگی۔
مقامی گیس ذخائر کے شعبے سے اچھی خبر
ماڑی پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان میں گیس دریافت کرلی
براہ راست دیکھیں:https://t.co/d9lAsOIKwT#BOLNews #Pakistan pic.twitter.com/eRw1NXXKlP— BOL Network (@BOLNETWORK) January 11, 2024
اعلامیے میں کہا گیا کہ گیس وزیرستان میں شیوا2 کنویں کی کھدائی کے دوران دریافت ہوئی، شیوا 2 کنویں کی کھدائی 2 جون 2023 کو شروع کی گئی تھی۔
اعلامیے کے مطابق کنویں کی 4577 میٹر تک کھدائی کی گئی، نئی دریافت سے ملکی گیس ذخائر میں بہتری آئے گی۔



















