کراچی میں آر جے مال آتشزدگی کیس میں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
سیشن عدالت شرقی کراچی میں آر جے مال آتشزدگی کیس میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے تمام آٹھ ملزمان کی درخواست ضمانت پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئےملزمان کی درخواست ضمانت کو مسترد کردیا۔
ملزمان میں فیضان، عابد شاہ، سلطان، سلیم، محمد عمران، عدنان، حسان، حاشر اور یاور شامل ہیں۔
پراسیکیوٹرسجاد علی نے عدالت میں دلائل دیے کہ شاپنگ مال میں آئی ٹی سینٹر چلایا جا رہاتھا، ایک لفٹ صرف انہوں نے اپنے لیے مختص کررکھی تھی۔
پراسیکیوٹرنے بتایا کہ مال میں کوئی حفاظتی آلات موجود نہیں تھے، ملزمان کی غفلت واضح ہے اس لیے ضمانت مسترد کی جائے۔
لیاقت گبول نے مؤقف اپنایا کہ ہمارے کلائنٹس کا تو صرف آئی ٹی آفس تھا وہاں۔
ملزمان کے خلاف تھانہ شارع فیصل میں مقدمہ درج ہے۔
