Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ملک کے خزانے میں برکت آتی ہے، فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کی دعاؤں اور ووٹ سے اقتدار میں آتی ہے تو ملک کے خزانے میں بھی برکت آتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے منشور سے تکلیف مخألفین کو ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تباہ حال اور شکست خوردہ ملک کی دوبارہ تعمیر کی تھی، محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب بھی اقتدار میں آئیں انہوں نے غریبوں کے بچوں کو روزگار دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ صدر آصف علی زرداری اقتدار میں آئے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اس لئے آج ہر نوجوان کا نعرہ ہے بلاول بھٹو آئے گا روزگار لائے گا اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ ہے عوام خوشحال تو پاکستان خوشحال۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور ان کے جانشین جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی عوام کی دعاؤں اور ووٹ سے اقتدار میں آتی ہے تو ملک کے خزانے میں بھی برکت آتی ہے۔

متعلقہ خبریں