Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 6 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، 5 جنوری تک زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 8 ارب 15 کروڑ 48 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 10 کروڑ 24 لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 10 کروڑ 18 لاکھ ڈالرکے ذخائر موجود ہیں، مجموعی زرمبادلہ ذخائر 13 ارب 25 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں۔

متعلقہ خبریں