Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر، پیپلز پارٹی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستیں شائع کرنے میں تاخیر پر خط لکھ دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا ہے۔

سینیٹر تاج حیدر نے اپنے خط میں لکھا کہ پولنگ کے دن سے 30 دن پہلے ہر حلقہ کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع کریں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر حلقے کے پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستیں کم از کم 30 دن پہلے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ڈال دی جاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے 6 جنوری 2024 کے اعلامیہ میں ابتدائی پولنگ اسٹیشنز کی فہرستوں پر اعتراضات سننے یا تجاویز کا اعلان کیا جب کہ پولنگ اسٹیشن پر اعتراضات سے متعلق کم وقت دیا گیا ہےعام اور لوگوں کے لیے اس پروویژن کی مناسب تشہیر نہیں کی گئی۔

سنیٹر تاج حیدر نے خط میں یہ بھی کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کی حتمی فہرستوں کی اشاعت کا وقت پولنگ کے دن سے 30 دن سے کم کر کے 15 دن کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے مرحلے پر ڈی آر اوز اور آر اوز کی کارکردگی غیر تسلی بخش رہی، کاعذات نامزدگی کے اعتراضات پر الیکشن ٹربیونلز کا کام بہت زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں