پی ٹی آئی نے پشاور کی صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔
این اے 44 سے علی امین گنڈاپور جبکہ این اے 19 سے اسد قیصر امیدوار کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
شاندانہ گلزار کو این اے 30 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا جائے گا جبکہ قومی اسمبلی کیلئے ساجد نواز، ارباب عامر کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔



















