Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وکی کوشل کا کترینہ کیف کیلئے تعریفی پوسٹ

وکی کوشل اور کترینہ کیف کا شمار بالی ووڈ کے سب سے معروف جوڑوں میں کیا جاتا ہے جو سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو سراہتے اور ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار وکی کوشل نے ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی اہلیہ کی کارکردگی کی تعریف کی ہے جو ان کی جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم ’میری کرسمس‘ کے متعلق ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وکی کوشل نے ایک تصویر شیئر کی اور اپنی اہلیہ سمیت وجے سیتھوپتی، سری رام راگھون، اور میری کرسمس کی ٹیم کے لیے ایک طویل تعریفی نوٹ لکھا۔

دوسری جانب سنی کوشل، شروری واگھ، راج کمار راؤ، اور مزید سمیت دیگر قابل ذکر شخصیات نے بھی فلم کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

کترینہ اپنی آنے والی فلم میری کرسمس کی ریلیز کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور ٹیم کی جانب سے انڈسٹری کے لیے ایک خصوصی پریمیئر منعقد کیا تھا۔

خیال رہے کہ میری کرسمس کے پریمیئر کے دوران وکی کوشل اور کترینہ کیف نے ایک ساتھ شرکت کی جہاں اداکار اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔

سری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بننے والی میری کرسمس 12 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ خبریں