Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

13 سیاسی جماعتیں ڈی لسٹ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 15 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے 15 میں 13 سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا جبکہ 2 سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

جن سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کیا گیا ان میں آل پاکستان مینارٹی الائنس، آل پاکستان تحریک، عوامی پارٹی پاکستان ایس اوربہاولپور نیشنل عوامی پارٹی کو ڈی لسٹ کردیا گیا۔

سب کا پاکستان، نیشنل پیس کونسل پارٹی، پاکستان نیشنل مسلم لیگ، پاکستان امن پارٹی، پاکستان برابری پارٹی، مسیحی عوامی پارٹی،  پاکستان قومی یکجہتی پارٹی، سنی تحریک اورنظام مصطفیٰ پارٹی کو بھی ڈی لسٹ کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان مسلم لیگ جناح کو انتخابی نشان الاٹ کردیا جبکہ جمیعت علمائے اسلام نورانی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

متعلقہ خبریں