مسلم لیگ ن نے لاہور سمیت کئی شہروں سے اپنےامیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے۔
این اے 132 قصور سے شہباز شریف امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 120 سے ایاز صادق اور این اے 121 سے شیخ روہیل اصغرامیدوار ہوں گے۔
این اے 118 سے حمزہ شہباز اور این اے 119 سے مریم نواز کو ٹکٹ مل گیا جبکہ طلال چوہدری کو ٹکٹ نہ مل سکا۔
این اے 122 سے خواجہ سعد رفیق اور این اے 123 سے شہباز شریف کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ این اے 124 سے رانا مبشر اقبال اور این اے 125 سے محمد افضل کو بھی ٹکٹ مل گیا۔
آئی پی پی اور مسلم لیگ ن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی ہوگئی، این اے 117 ،این اے 128 اور پی پی 149 پر ن لیگ علیم خان اور دیگر کی حمایت کرے گی۔
لاہور کے تین حلقے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت استحکام پارٹی کیلئے خالی بھی چھوڑ دیئے گئے۔



















