Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کی قومی و صوبائی اسمبلی کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے چنیوٹ سے این اے 93 کے امیدوار کا اعلان کردیا تاہم غلام محمد لالی تحریک انصاف کے امیدوار ہونگے۔

غلام محمد لالی گزشتہ الیکشن میں بھی ایم این اے منتخب ہوئے تھے جبکہ چنیوٹ سے پاکستان تحریک انصاف نے این اے 94  کا حلقہ پینڈنگ کردیا وہاں ابھی تک کسی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

چنیوٹ سے بھی تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا بھی اعلان کردیا تاہم پی پی 94 ڈاکٹر سید حسن نواز پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 95 سے شوکت تھیم پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

 ڈاکٹر سید حسن نواز پی پی 94،میاں شوکت تھہیم پی پی 95،حسین جپہ پی پی 96اورسلیم بی بی بھروانہ پی پی 97 سے امیدوار ہونگی۔

چنیوٹ سے پی پی 96 سے حسین جپہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جبکہ پی پی 97  سے سلیم بی بی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ

دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 119 سے بلال اصغر وڑایچ ،پی پی 120 سے میاں طارق کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پی پی 121 سے سعید احمد سعیدی ،پی پی 123 سے اشفہ ریاض کوٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ پی پی 122 اور 124 سے کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا۔

جھنگ

جھنگ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے صاحبزادہ محبوب سلطان،این اے 109 سے شیخ وقاص اکرم ،این اے 110 سے صاحبزادہ امیر سلطان پی ٹی ائی کے امیدوار ہوں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 128 سے کرنل (ر) غضنفر قریشی ،پی پی 129 سے آصف کاٹھیا ،پی پی 130 سے رانا شہباز اور پی پی 131 سے اعظم چیلہ کو ٹکٹ ملی۔

پی پی 125، پی پی 126 اور پی پی 127 سے پارٹی امیدواروں کا فیصلہ نہ ہو سکا۔

متعلقہ خبریں