Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جرمنی کے عالمی فوڈ ہول سیلر ، میٹرو گروپ کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں وفد نے صدر مملکت کو پاکستان میں میٹرو گروپ کے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بریفنگ دی۔

ملاقات میں وفد کا کہنا تھا کہ میٹرو کمپنی ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

وفد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کیلئے سازگار ماحول ہے ، پاکستان کاروبار، سرمایہ کاری اور سیاحت کیلئے ایک پرکشش مقام ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں میٹرو گروپ کی سرمایہ کاری کو سراہا اور کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے۔

کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر سٹیفن گروبل اور جرمنی کے پاکستان میں سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ خبریں