پاکستان مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا حلقہ انخابات تبدیل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو حلقہ این اے 48 کی بجائے این اے 47 کر دیا ہے۔
حالانکہ اس سے قبل مسلم لیگ ن نے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو این اے 48 سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا۔
این اے 47 میں پہلے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے سیٹ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عامر کیانی کو دی گئی تھی۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے این اے 47 کا حلقہ واپس لے کر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو دیدیا ہے
انجم عقیل خان این اے 46 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے
پاکستان مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارٹی صدر کی منظوری سے ڈاکٹر فضل طارق چوہدری کا حلقہ تبدیل ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔



















