سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں میں عبداللہ اور خالد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خاتمہ کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔



















