Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سلمان خان کا اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ٹائیگر 3 کی کامیابی پر ردعمل

سلمان خان، کترینہ کیف اور عمران ہاشمی کی فلم ٹائیگر 3 گزشتہ سال دیوالی کے موقع پر ریلیز ہوئی تھی جس کو شائقین کی طرف سے خوب پذیرائی ملی اور باکس آفس پر بھی ریکارڈ توڑ بزنس کیا۔

بعدازاں یہ فلم 7 جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی گئی اور وہاں بھی ہٹ رہی  جس پر سلمان خان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ بھی جاری کیا۔

شیئر کیے گئے ایک بیان میں سلمان خان نے ٹائیگر 3 کو تھیٹر، سیٹلائٹ اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے ملنے والی محبت پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اداکار نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کہ ٹائیگر 3 کس طرح پہلے سنیما گھروں میں ہٹ ہوئی اور اب اسٹریمنگ پر بھی ہٹ ہورہی ہے!

انہوں نے مزید کہا، “میں اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں ہوں اور اپنے لئے ان کی محبت دیکھ سکتا ہوں۔ ایک اداکار کے طور پر، میرا سب سے بڑا اور واحد کام لوگوں کو اچھی تفریح فراہم ​​​​کرنا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ ٹائیگر 3 کو دنیا بھر کے لوگ پسند کر رہے ہیں۔

“ٹائیگر 3 ایک ایسی فلم ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے بہت خوشی محسوس ہوئی جب یہ سنیما گھروں میں ہٹ ہوئی اور اب جب کہ یہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ہٹ ہورہی ہے۔ ٹائیگر لوگوں کی تفریح ​​کے لیے ہمیشہ موجود رہے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں