Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

 نیدرلینڈز کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ نیدرلینڈز کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے نیدرلینڈز میں تعینات پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں سلجوق مستنصر تارڑ  نے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا کہ پاکستان  عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی عوام کے حق میں جنوبی افریقہ کے اسرائیل کے خلاف مقدمہ کی بھرپور حمایت کر رہا ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے کنونشن کی ریاستوں کی کانفرنس کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

محمد بلیغ الرحمٰن نے سفیر کی آرٹ میں دلچسپی کو سراہا اور کہا کہ زیادہ سے زیادہ فورمز کا حصہ بن کر آرٹ اور ادب کے ذریعے  پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کریں۔

 گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن نے مزید کہا کہ نیدرلینڈز کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، نیدرلینڈز یورپین یونین میں پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

ملاقات میں سلجوق مستنصر تارڑ نے گورنر ہائوس میں استاد اللہ بخش،  عبدالرحمن چغتائی اور استاد محمد شریف کے فن پاروں اور تاریخی پیانو کی بحالی کا کام  میں خصوصی دلچسپی لی۔

نیدرلینڈز میں تعینات پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر نے گورنر ہائوس میں منظم ٹورز کے ذریعے عوام کو بھرپور رسائی دینے کے اقدام کو بھی سراہا۔

سلجوق مستنصر تارڑ نے اپنی لکھی ہوئی کتاب آل دیٹ آرٹ  اور اپنے والد مستنصر حسین تارڑ کی کتاب پیار کا پہلا پنجاب گورنر پنجاب کو پیش کی۔

نیدرلینڈز میں تعینات پاکستان کے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ نے کہا کہ گورنر ہاوس لاہور ایک تاریخی ورثہ ہے، اسے جس طرح عوام کے لیے محفوظ کیا گیا ہے اور اس میں مزید بہتریاں لائی جا رہی ہیں، قابل تعریف ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version