Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد پولیس نے میرے گھر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا، عمر ایوب کا دعویٰ

سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے میرے گھر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے بغیر کسی وارنٹ کے اسلام آباد میں میرے گھر پر غیرقانونی چھاپہ مارا ہے، اس غیر قانونی چھاپے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ نگران حکومت یہ سب صرف اس لیے کر رہی ہے کہ میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑا ہوں۔

 

متعلقہ خبریں