بحریہ یونیورسٹی اور پروفیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی کے 19ویں کانووکیشن کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف بحریہ یونیورسٹی اور پروفیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائیکالوجی کے 19ویں کانووکیشن کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو میڈلز سے نوازا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ 11 پی ایچ ڈی سمیت 1632 طلباء و طالبات میں ماسٹرز اور گریجویشن کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ امیر البحر نے اپنے خطاب میں چیلنجز کو مواقعوں میں بدلنے کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے طلباء و طالبات کو ٹیم ورک کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ تقریب میں افسران، معروف شہریوں، اساتذہ اور گریجویٹ ہونے والے طلباء و طالبات کے والدین نے شرکت کی۔















