Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم کو بڑا اعزاز مل گیا

دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995 کی ایک رومانوی فلم ہے جو بطور رائٹر اور ہدایتکار آدتیہ چوپڑا کی پہلی فلم تھی اور اسے یش چوپڑا نے پروڈیوس کیا تھا۔

تقریباً 29 سال بعد دی اکیڈمی کی جانب سے 1995 کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے ایک مقبول ترین گانے کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Academy (@theacademy)

دی اکیڈمی نے ’مہندی لگا کے رکھنا‘ کا ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی، جو کہ شاہ رخ خان اور کاجول پر فلمایا گیا ہے اور ساتھ ہی اس نے فلم کو ‘کلاسک’ بھی کہا۔

ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اکیڈمی کی جانب سے کیپشن میں لکھا گیا، “شاہ رخ خان اور کاجول 1995 کے دل والے دلہنیا لے جائیں گے کے کلاسک گانے مہندی لگا کے رکھنا پرفارم کر رہے ہیں۔”

اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ایک مداح نے کہا، “اکیڈمی کی یہ پوسٹ مجھے جذباتی کر دیتی ہے۔ ان دونوں نے بالی ووڈ میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے اور میں اس دن کا انتظار کر رہا ہوں کہ انہیں بھی اعزاز ملے!”

خیال رہے کہ دل والے دلہنیا لے جائیں گے 1995 کی ایک میوزیکل رومانوی فلم ہے جس میں شاہ رخ خان اور کاجول مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ڈی ڈی ایل جے میں امریش پوری، فریدہ جلال، ستیش شاہ، ہیمانی شیو پوری، انوپم کھیر، پرمیت سیٹھی اور مندرا بیدی بھی شامل ہیں۔

اس فلم کی شوٹنگ ستمبر 1994 سے اگست 1995 تک بھارت، لندن اور سوئٹزرلینڈ میں کی گئی۔

متعلقہ خبریں