Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دیپیکا پڈوکون فائٹر کے ٹریلر لانچ تقریب میں شریک نہیں ہوسکیں

ہریتک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی انتہائی متوقع فلم فائٹر کا آفیشل ٹریلر 15 جنوری کو ریلیز کیا گیا ہے تاہم اداکارہ نے ’فائٹر‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکی ہیں جس کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

اس حوالے سے اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے آگاہ کیا اور فلم کی پوری ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں ایموجیز کی مدد سے بتایا کہ وہ بیمار ہونے کی وجہ سے فائٹر کے ٹریلر لانچ کی تقریب کا حصہ نہیں بن سکیں گی ۔

Picture courtesy: Instagram

حال ہی میں، فائٹر کے میکرز نے ہیر آسمانی کے گانے کی شوٹنگ کی پردے کے پیچھے کی ویڈیو شیئر کی جس کی شوٹنگ کشمیر کے سرد موسم میں کی گئی تھی۔

اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا تھا کہ گانا کرداروں کے درمیان ‘بانڈنگ’ کے بارے میں ہے۔

خیال رہے کہ نامور فلمساز سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ہریتک روشن ، دیپیکا پڈوکون اور انیل کپور اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے جس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan)

ٹریلر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس میں ائیر فورس بیس کے شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

25 جنوری کو یہ فلم دنیا بھر  میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں