Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی امیدوارکا مسلح ساتھیوں کے ہمراہ آراوآفس پردھاوا، عملےکویرغمال بنالیا

تحریک انصاف کے امیدوارممتاز مصطفی نے این اے 171 رحیم یارخان  نے آر او آفس پرمسلح ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا۔

ممتازمصطفی اور ان کے مسلح ساتھیوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے عملے اور انتظامیہ کو یرغمال بنایا گیا۔ امیدوار ممتاز مصطفی تحریک انصاف نظریاتی کا ٹکٹ جمع کرواکر انتخابی نشان بلے باز لینے کا خواہاں تھا۔

آر او کی جانب سے الیکشن کمیشن کا حکم نامہ دکھانے پرممتاز مصطفی نے دھمکیاں دیں، آر او کی جانب سے بارہا سمجھانے پر ممتاز مصطفی سیخ پا ہوگیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ممتازمصطفی کی جانب سے مسلح ساتھیوں سمیت عملے کو کئی گھنٹے یرغمال بنایا گیا۔ امیدوار ممتاز مصطفی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے نوٹس لے کر صوبائی الیکشن کمشنر اور امیدوار کو تحقیقات کے لیے اسلام آباد طلب کرلیا۔

متعلقہ خبریں