Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی اور ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے ،شرجیل میمن

شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کوئی اور نشان الاٹ کرنا پری پول دھاندلی کی ابتداءہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہم سے تلوار کا نشان چھین کر ہمیں تیر دیا گیا ، الیکشن کمیشن ہمارے امیدواروں کو تیر کا نشان الاٹ کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہت سی جماعتوں نے کوشش کی الیکشن نہ ہوں جبکہ الیکشن کمیشن کے سربراہ کو انہوں نے خود رکھا تھا۔

سابق وزیرِ اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے ، ن لیگ کی لیڈر شپ جب بھی جیل گئی معاہدےکرکے باہر چلے جاتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کا فیصلہ کلیئر تھا ، جیل میں بیٹھنے والا بدلے کی آگ میں جھلس رہا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عوام چاہتی ہے ان کے مسائل کا کوئی حل نکالے ، تھرکول منصوبہ بھی ن لیگ نے اپنے کریڈٹ میں ڈال دیا کنلپ انہوں نے جو 2،4 سڑکیں بنائی ہیں اس کی تشہیر کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس صوبے کو پسند نہیں کرتے تھے اب اس کے پراجیکٹ کا کریڈٹ کررہے ہیں جبکہ سب کو پتا ہے ملک میں کس نے کیا کیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگ ن لیگ کی پالیسی کو پسند نہیں کررہے جبکہ سندھ، بلوچستان اور کے پی میں ن لیگ کا وجود ختم ہوچکا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن والے ابھی تک گھر بیٹھے ہیں، پنجاب کے عوام کے رویے کی وجہ سے ن لیگ پریشان ہے ، عوام جس کو چاہتے ہیں وہ آکر اپنی حکومت بنائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی دھوکے بازی نہ کرے، ایک پارٹی چاہتی ہے ہر چیز اسے پلیٹ میں پیش کی جائے جبکہ اب صورتحال یہ ہے کہ پٹواریوں کا گراف بھی نیچے آرہا ہے۔

سابق وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے ہمیں قانون کے مطابق حقوق دیئے جائیں ، الیکشن کمیشن اپنی ذمیداری کو پورا کرے۔

متعلقہ خبریں