Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اب مقابلہ صرف تیر اور شیر کا ہے، ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں اب مقابلہ صرف تیراورشیرکا ہے، ن لیگ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

قمبرشہدادکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اب ہمیں الیکشن نزدیک نظر آ رہے ہیں، عوام کے مسائل کا حل سیاست کا مطلب ہے۔ پرانے سیاستدان ذاتی دشمنی پراترآئے ہیں۔ پرانے سیاستدان نفرت اورتقسیم کی سیاست کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا معاشی معاہدہ عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو عوام پریقین رکھتی ہے، ذاتی جھگڑوں کے بجائے توجہ عوامی مسائل پرہونی چاہیے۔ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیرکے عمل کو سست کردیا گیا، وفاق نے سندھ حکومت کے فنڈ روک لیے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پبجاب میں پی پی کے امیدواروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، ن لیگ اپنے سیاسی مخالفین کو پچ سے آؤٹ کرنا چاہتی ہے، پنجاب میں ہمارے امید واروں کو تیرکے نشان سےمحروم کیا گیا ، الیکشن کمیشن سے رجوع کررہے ہیں، عدالت جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ن لیگ اکیلے کھیلنا چاہتی ہے، ہم ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، ہم پیپلزپارٹی کی حکومت کو وفاق میں بنائیں گے، ن لیگ کی سیاست جمہوری نہیں رہی، وہی پرانی سیاست ہے۔ چکوال سے ایم این اے، ایم پی اے کے امیدوارکو تیرکے نشان سے محروم کیا گیا، تلہ گنگ سے بھی ہمارے امیدوارکو انتخابی نشان تیرنہیں دیا گیا، پنجاب میں آر اوز ن لیگ کے دباؤمیں فیصلے کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں، جن کو غلط فہمی تھی الیکشن نہیں ہوں گے، ان کونقصان ہوگا۔ الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کرنے والوں عوام جواب دیں گے، امید ہے جنوبی پنجاب کے عوام تیرکاساتھ دیں گے،

انھوں نے مزید کہا کہ 14 جنوری کوبدین اور سانگھڑ میں انتخابی مہم چلاؤں گا۔ 18 جنوری کونوشہروفیروزاور دادو میں جلسہ ہوگا، 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے اور21جنوری کو لاہورمیں جلسہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں