حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے مقرر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے برقرار ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔



















