بجلی فی یونٹ 5 روپے 62 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے کی فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا کو درخواست دائر کر دی گئی۔
اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 31 جنوری کو سماعت کرے گی۔
سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔
منظوری کی صورت میں صارفین پر 49 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔



















