پاک بحریہ کی جانب سے بلوچستان کے ساحلی قصبے کپر میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مریضوں کو مفت معائنے اور ادویات کی سہولیات فراہم کی گئیں۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد ساحلی علاقوں کے مکینوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کی کڑی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ مستقبل میں بھی ساحلی علاقے کے عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔















