Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز میں مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد

لاہور: پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز میں مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ جنگی مشقیں کے درمیان موجودہ عسکری تعاون کو بڑھانے اور مزید فروغ دینے کے لیے رائل سعودی لینڈ فورسز کا دستہ لاہور ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اعلیٰ فوجی حکام نے ایئربیس پر سعودی فورسز کا پرتپاک استقبال کیا۔

دونوں افواج مشترکہ مشقی تربیت اوکاڑہ گیریژن اور خیرپور ٹامیوالی میں کریں گی، مشترکہ مشقی تربیت 45 دن تک جاری رہے گی۔

مشترکہ مشقوں کا مقصد جامع تربیتی پروگرام کے ذریعے عسکری تربیت، ہنر اور مہارت کو آپس میں بانٹنا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version