Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میسی نے تیسری مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

ارجنٹینا کے کپتان و سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے  تیسری مرتبہ فیفا پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ رات لندن میں فیفا ورلڈکپ ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی  جس میں میسی نے ایرلنگ ہالینڈ اور کائلان ایمباپے کو شکست دے کر ایوارڈ اپنے کیا۔

2022 میں پہلی مرتبہ فیفا ورلڈ کپ اور 2023 میں اپنا آٹھواں بیلن ڈی آر جیتنے کے بعد  تیسری بار یہ ایوارڈ  اپنے نام کیا ہے۔

ایرلنگ ہالینڈ اور میسی کے درمیان ٹائی ہوا تھا، میسی اور ہالینڈ کے پوائنٹس 48، 48 تھے اور فیفا ایوارڈ قوانین کے مطابق میسی کو دیگر کپتانوں کی اولین چوائس ہونے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

لیونل میسی نے اس سے قبل 2019 اور 2022 میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

اس کے علاوہ بارسلونا کی ایتانا بونماتی کو بہترین ویمن فٹبالر قرار دیا گیا۔

مردوں کے گول کیپر آف دی ایئر کا اعزاز مانچسٹر سٹی کے برازیلین گول کیپر ایڈرسن کو دیا گیا۔

انگلش گول کیپر میری ایرپس کو مسسلسل دوسرے سال فیفا کی بہترین ویمن گول کیپر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version