آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا حصول پاکستان کے دفاع کو تقویت دینے کے لیے لازم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو پی اوایف واہ کی پیداواری صلاحیت کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے اور درآمد سے متعلق پی اوایف کے کردارسے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کےعملے اورافسروں سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان آرڈیننس فیکٹری کی ملکی دفاع اور معیشت کے لیے کردارکوسراہا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ترقی کاراستہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری جیسی صنعتوں سے ہوکرگزرتا ہے، خود انحصاری اورجدید ٹیکنالوجی کے حصول کےلیے کام جاری رکھیں گے، جدید ٹیکنالوجی کا حصول پاکستان کے دفاع کو تقویت دینے کے لیے لازم ہے۔



















