انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کے کرکٹر ناصر حسین پر 2 سال کی پابندی عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ناصر حسین پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے مطابق ناصر حسین پر دو سال کی پابندی کے ساتھ 6 ماہ کی معطل سزا شامل ہے۔
Bangladesh all-rounder Nasir Hossain is set to serve a two-year ban for Anti-Corruption Code breach 👀https://t.co/9X9tUMdvVw
— ICC (@ICC) January 16, 2024
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ناصر حسین نے کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی تسلیم کی ہے ۔
کرکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ ناصر حسین معطل سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر 7 اپریل 2025 سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں بنگلادیش کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے والے کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں دو سال کے لئے پابندی لگائی گئی تھی۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ شکیب نے افغانستان کے خلاف ٹیسٹ میں سٹے بازوں سے مبینہ روابط کی وجہ مشکوک فیصلے کیے تھے۔ شکیب الحسن نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو تسلیم کیا تھا۔



















